ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستانی وزیر اعظم کے اری حملے پر تبصرہ پر ہندوستان نے کہا:دلیل نہیں چلے گی 

پاکستانی وزیر اعظم کے اری حملے پر تبصرہ پر ہندوستان نے کہا:دلیل نہیں چلے گی 

Mon, 26 Sep 2016 12:13:03    S.O. News Service

نیویارک، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اری میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو کشمیر کے حالات پر لوگوں کے ردعمل کا نتیجہ بتانے والے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پرجوابی حملہ کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ ان کی دلیل اب کام نہیں آنے والے ہے ۔وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر نے یہاں میڈیا کو بتایاکہ یہ دتبصرے جان بوجھ کر کئے گئے ہیں اور یہ سراسر غلط ہیں ۔یہ نیویارک اور لندن میں کام نہیں آنے والے ہیں اور ہم تھوڑے بہت بھروسے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اسلام آباد میں بھی کام نہیں آنے والے ہیں۔اکبر لندن میں شریف کے ان تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اری حملہ کشمیر میں کشیدہ حالات پر لوگوں کے ردعمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شامل ہونے کے بعدواپسی کے دوران جمعہ کو لندن میں رکے شریف نے نامہ نگاروں سے کہا تھاکہ اری حملہ کشمیر میں مظالم کا نتیجہ ہوسکتاہے۔گزشتہ دو ماہ میں مارے گئے اور آنکھوں کی روشنی سے محروم ہو چکے لوگوں کے قریبی لوگ اور متعلقین دکھی ہیں غصے میں ہیں۔یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سیشن سے الگ دو طرفہ اور کثیر جہتی ملاقاتوں میں حصہ لے رہے اکبرنے کہا کہ سب سے اہم اور طاقتور ممالک نے ہندوستان کے دلائل اور مناسب رخ کو، مسائل سے متحد ہوکر نمٹنے کی ہماری کوششوں کو، غربت کو دور کرنے اور ترقی پر توجہ دینے کو ہدف بنانے کے ہمارا مطالبہ اور کوششوں کو بہت اچھے طریقہ سے لیاہے۔


Share: